English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترا کھنڈ : بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد کی موت

share with us

دہرادون:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ میں چمبا اترکاشی شاہراہ پر كرگني کے پاس جمعرات کی صبح اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس میں 14 افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بس میں 25 مسافر سوار تھے اور كرگني کے پاس یہ بس 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی كاندیكھال اور چمبا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحت کا کام شروع کر دیا۔ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ روڈ سیکورٹی کی ٹیمیں ریسکیو کےکاموں میں لگی ہوئی ہیں اور آٹھ مسافروں کو کھائی سے نکال کراسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

چمبا پولیس لائن ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا ہے۔ مزید تفصیلا ت کا انتظار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا