English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوامی اگنی ویش پر حملہ ،بی جے پی کے آٹھ کارکن کے خؒاف ایف آئی آر درج

share with us

پاکوڑ :19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جھارکھنڈ کے پاکوڑ ضلع میں معروف مذہبی رہنما اور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ مار پیٹ کے تمام ملزمین کا تعلق بی جے پی سے ہونے کے پختہ ثبوت سامنے آئے۔مذہبی رہنما سوامی اگنی ویش کے ساتھ مارپیٹ میں ملوث آٹھ لوگوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے۔ جن لوگوں کے نام اس کیس میں درج ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی سیکریٹری انت تواری، بی جے پی یووا مورچا کے ضلع صدر پرسننا مشرا، بی جے پی ضلع جنرل سیکریٹری بلرام دوبے، باکوڑ کے ضلع سیکریٹری گوپی دوبے، بجرنگ دل کے پنٹو منڈل، اشوک پرساد، شو کمار، ساہا اور بادل منڈل کے نام شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمیں کا تعلق بی جے پی اور بجرنگ دل سے ہے۔ 
واضح رہےکہ گزشتہ روز سوامی اگنی ویش جھارکھنڈ کے پاکوڑ سے لٹی پاڑہ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے، تبھی مبینہ طور پر بی جے پی کارکنان نے ان پر حملہ کردیا۔ ان کے ساتھ دھکا مکی اور مارپیٹ کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے تھے۔غور طلب ہے کہ سوامی اگنی ویش کے بیانات سے ناراض کارکنان نے ان پر ہوٹل سے باہر نکلتے ہی حملہ کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا