English   /   Kannada   /   Nawayathi

گریٹر نوئیڈاعمارت حادثہ ، مرنے والوں کی تعداد پہونچی9

share with us

نئی دہلی:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی سے متصل شہر  گریٹر نوئیڈا کے شاہ بوری علاقے میں دو عمارتوں کے زمیں بوس ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔اس معاملے میں  ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ویبہ چہل کو او ایس ڈی کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کو خصوصی سکریٹری زرعی پیداوار برانچ ( اے پی  سی )  بھیج دیا گیا ہے۔ بی پی سنگھ اور اسسٹنٹ پروجیکٹ مینیجرعباس زیدی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ بیس رکھ پولیس تھانے میں 24 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی  ہے۔ اس معاملے میں ابتک 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد  میں عمارت کے مالک بھی شامل ہیں۔ 

 مرنے والے  9 ویں شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کا نام  نوشاد احمد ہے اور یہ پینٹینگ کا کام کرتے تھے۔ اس حادثے میں مرنے والے دوسرے افراد میں سونو، نوشاد، شمشاد، اور دو  بزرگخاتون بی بی تریویدی اور  پرینکا تریویدی کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک برس کی  معصوم بچی کی لاش بھی ملی ہے۔  امدادی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس معا ملے میں کم از کم 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 17 جولائی کو رات کے وقت عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔اس معا ملے میں  اتر پردیش کی ریاستی حکومت نے بڑی کاروائی کی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔  اس معاملہ  کی تحقیق میرٹھ کمیشنر کو سونپی گئی ہے۔ اور 15 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا