English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ : سڑک حادثہ میں ہوناور اے ایس آئی کی موت

share with us

کمٹہ :18؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) کمٹہ میں زوردار بارش کے دوران گاڑی بے قابو ہونے سے پیش آئے سڑک حادثہ میں ہوناور کے اے ایس آئی کی موت واقع ہوگئی ہے ، یہ حادثہ کمٹہ کے وویکا نگر محلہ میں بالیکا کالج کے قریب پیش آیا ، مہلوک کی شناخت ہوناور پولس تھانہ کے اے ایس آئی شنکر گڈی منی (58) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق شنکر گڈی منی اپنی بائیک پر سوار جارہا تھا کہ اسی دوران بالیکا کالج کے قریب بائیک کا پہیہ پھسلنے سے گاڑی بے قابو ہو کر پلٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، بتایا جارہاہے کہ زور دار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر چہل پہل نہیں تھی جس سے کسی کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی اور ان کے لئے راحت رسانی کے لئے کوئی موقع پر نہیں پہونچ سکا اسی حالت میں وہ زخموں سے چور دو گھنٹوں تک سڑک پر ہی پڑے رہے ،بارش رکنے کے بعد اس راستہ سے گزر رہے ایک شخص نے انہیں راستہ میں زخمی حالت میں دیکھ اسپتال پہونچایا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی ،کمٹہ پولس تھانہ میں حادثہ سے متعلق رپورٹ درج کرلی گئی ہے 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا