English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدم سید کے جالی پٹن پنچایت کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد تنظیم میں استقبالیہ نشست کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 18؍ جولائی 2018/(فکروخبرنیوز) جالی پٹن پنچایت کے صدارت کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد مجلس اصلا ح وتنظیم بھٹکل کے حمایت یافتہ آدم سید کے لیے تنظیم دفتر میں ایک استقبالیہ نشست کاانعقاد بعد نمازِ مغرب کیا گیا جس میں تنظیم کے عہدیداران نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سب سے پہلے سیاسی پینل کے کنوینر جناب عبدالرقیب ایم جے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جالی پٹن پنچایت میں صرف یہی ایک امیدوار تھے جو بلا مقابلہ اس عہدے کے لیے منتخب کیے گئے۔ انہو ں نے تنظیم کے عہدیداران کی جانب سے انہیں خصوصی مبارکبادی بھی پیش کی۔ جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے امید ظاہر کی کہ آدم سید صاحب عوام کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جس طرح پٹن پنچایت بننے کے بعد وہاں ترقیاتی کام ہونے تھے وہ اب تک نہیں ہوئے ۔ نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ جب تک فنڈ نہیں ہوگا اس وقت ہم کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب مزید کئی کام ہونے باقی ہیں ، انہوں نے فنڈ لانے کے لیے تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر جالی پٹن پنچایت آدم سید نے اللہ کا شکر بجالاتے ہوئے کہا کہ قوم وملت کے لیے کام کرنے کی بات کہی ۔ اجلاس کے دوران عمران لنکا اور جناب جان عبدالرحمن محتشم صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا