English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت:پیشہ تبدیل کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا

share with us

کویت:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کویت میں مقیم غیرملکیوں کا ڈرائیونگ لائسنس پیشہ تبدیل کرنے سے منسوخ ہوجائے گا۔ کویتی وزارت داخلہ نے نئے فیصلے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت روانہ کردی ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکی پیشہ تبدیل کریں تو ان کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ انہیں اس وقت ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے گی جب یقین کرلیا جائے کہ نیا پیشہ ان پیشوں میں سے نہیں جنہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔ اسی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں ا ور مقیم غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ختم ہوجانے پر گاڑی کے کاغذات کی تجدیدیا نئی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا