English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشل میڈیا سے متعلق مصر میں متنازعہ قانون منظور

share with us

قاہرہ:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی پارلیمان نے پاپولر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ریگولیٹ کرنے کی خاطر ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد ’جعلی خبروں‘ کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اس قانون کے تحت پانچ ہزار سے زائد فالوورز پر مشتمل ایسے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو منجمد کیا جا سکے گا، جس نے جعلی خبر کو پھیلانے کی کوشش کی ہو۔ مصری صدر کی حتمی منظوری کے بعد اس قانون پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس قانون کی آڑ میں آزادی رائے پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا