English   /   Kannada   /   Nawayathi

چکمگلور: اب کسانوں کے بھی کام آئے وزیر اعظم مودی اور امت شاہ

share with us

چکمنگلورو:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)چکمنگلور کے تری کیرے علاقہ کے کاشت کارجانوروں سے فصلوں کی حفاظت کے لیے وزیراعظم مودی اور امت شاہ کا کٹ آوٹ استعمال کر رہے ہیں۔ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات  کے دوران وزیر اعظم اور امت شاہ نے بھی چکمگلور میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی اور بی جے پی کے امیدواروں نے بھی  وزیر اعظم اور پارٹی صدر کے  بڑے بڑے ہورڈنگس بنوائے جس کے بعد بھلے ہی چکمنگلورو کی تمام پانچ سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہی قبضہ رہا۔لیکن پارٹی کرناٹک میں  اپنی حکومت بنانے مین ناکام رہی اور آج وہ پوسٹر انتخابات کے بعد کاشت کاروں کے کام آ رہے ہیں،بہت سے کسانوں نے  انتخابات کے وقت استعمال ہوئے تمام کٹ آوٹز کو  اپنے کھیتوں سے جانوروں اور چڑیوں کو دور رکھنے کے لئے استعمال کیا ہے کسانوں کا ماننا ہے کہ اس سال مانسون وقت پر ہو جانے کی وجہ سے فصلوں کی بوائی  وقت پر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی علاقوں میں دیکھا گیا تھا کہ کسانوں نے اچھی فصل کے لئے بالی ووڈ کی مشہور  اداکارائوں کے پوسٹر لگوائے تھے لیکن یہاں کے کسانوں نے مودی - شاہ کے کٹ آوٹ کا استعمال کر الگ ہی شہرت پائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا