English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے جذباتی بیان پر سی ایم کمار سوامی نے کی وضاحت ،کہا میں ایک حساس آدمی ہوں ،میرے آنسو بے بسی کے نہیں ہیں

share with us

بنگلور:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاستی  وزیر اعلی کمار سوامی نے اپنے ایک خطاب کے دوران جذباتی ہونے کے سلسلہ میں آج صفائی پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کانگریس یا اس کے رہنما میرے لیے مصیبت پیدا کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کمار سوامی گزشتہ دنوں دوران خطاب جذباتی ہو گئے تھے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔ انہوں نے اس پر وضاحت پیش کر تے ہوئے کہا کہ'' وہ بے بسی کے آنسو نہیں تھے'۔

کمار سوامی نے مزید کہا کہ جنتا دل (سے) کے پروگرام میں حساس ہونے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ یہ ان کے خاندان کے پروگرام کی طرح ہے۔ کمار سوامی نے کہا کہ 'میں حساس آدمی ہوں، لیکن یہ میری بے بسی نہیں ہے۔ کیا میں نے حکومت کے پروگرام میں آنسو بہائے؟
کمار سوامی  نے مزید کہا''میں اپنے نجی پروگرام میں مخاطب  تھا، میں اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ اپنا درد بانٹ رہا تھا۔ میں نے کانگریس رہنماؤں کی تنقید نہیں کی۔ جذباتی ہونے سے آنسو آ  ہی جاتے ہیں۔ میں وزیر اعلی سے زیادہ میں جذبات سے بھرا عام انسان ہوں''۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی کمار سوامی نے جے ڈی (ایس) کے ایک پروگرام میں کانگریس کے ساتھ اتحاد  کی روداد سناتے ہوئے ہوئےآبدیدہ ہو گئے تھے۔
 انہوں نے کہا تھا کہ 'آپ لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ آپ کا بھائی وزیر اعلی بن گیا ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں نہیں ہوں۔ میں اپنا درد پی رہا ہوں۔ جو کہ زہر سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ میں اس حالت سے خوش نہیں ہوں'۔ کمار سوامی کے اس بیان سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ جے ڈی (ایس) اور  کانگریس اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا