English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلاری عدالت نے تین مسلم نوجوانوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کیا

share with us

 


ملزمین پر موٹر بائیک چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے وہ بم دھماکوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے،گلزار اعظمی 

بیلاری :18/جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کو آج اس وقت ایک بار پھر کامیابی حاصل ہوئی جب کرناٹک کے شہر بلاری کی نچلی عدالت نے تین مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات سے باعزت بری کردیا استغاثہ نے ملزمین پر موٹر بائیک چوری کا الزام عائد کیا تھا جسے وہ بم دھماکوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے ۔یہ اطلاع آج ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔
گلزارا عظمی کے مطابق آج دوپہر بعد بلاری کی فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ کارتیان میڈم نے ملزمین اسعد اللہ عبدالرزاق، رضی الدین ناصر ار شکیل مالی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 379 سے نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا ۔جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ محبوب پاشانے کامیاب پیروی کی ۔
گلزارا عظمی نے مزید بتایا کہ باعزت بری کیئے گئے تینوں مسلم نوجوان احمد آباد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ بنام انڈین مجاہدین معاملے کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ فی الحال احمد آباد کی سابرمتی جیل میں مقید ہیں جن کے مقدمات کی پیروی کے لیئے جمعیۃ علماء نے وکلاء کا انتظام کیا ہوا ہے نیز مقدمہ کی سماعت ہفتہ میں چار وز ہوتی ہے جس میں ابتک گیارہ سو گواہان نے اپنا بیان درج کرایا ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ تحقیقاتی دستہ نے ملزمین پر بائیک چور ی کرنے کا الزام عائد کرکے اسے دہشت گردانہ واقع سے جوڑنے کی کوشش کی تھی ، اب جبکہ ملزمین بائیک چوری مقدمہ سے باعزت بری ہوچکے ہیں ، یقیناًانہیں اس کا فائدہ احمد آباد مقدمہ میں ہوگا۔
مقدمہ سے باعزت بری کیئے جانے کے بعد ملزم اسعد اللہ کے والد عبدالرزاق نے کہا کہ آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان کے لڑکے کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا تھا نیز اس فیصلہ کا اثر احمد آباد بم دھماکہ مقدمہ پر بھی پڑے گا کیونکہ اسی مقدمہ کی بنیاد پر ان کے فرزند کو احمدآباد مقدمہ میں ماخوذ کیا گیا ہے۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ ان کے فرزند اسعد اللہ کے خلاف کرناٹک کے تین شہروں ہبلی، بیلگام اور بیلاری میں مقدمات قائم کیئے گئے تھے جس سے وہ بری ہوچکا ہے اب صرف احمد آباد کا مقدمہ بچا ہے، انشاء اللہ وہاں سے بھی وہ باعزت بری ہوگا۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا