English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی پٹن پنچات کے صدارت کے عہدے کے لیے انتخابات آدم سید جالی پٹن پنچایت کے بلا مقابلہ صدر منتخب 

share with us

 

بھٹکل 18؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) جالی پٹن پنچایت کے صدارتی عہدہ پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے حمایت یافتہ امیدوار سید آدم پنمبور نے بلا مقابلہ جیت درج کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرحیم شیخ جالی پٹن پنچایت کے عہدہ پر فائز تھے جنہوں نے ابھی دیڑھ ماہ قبل اپنی استعفیٰ پیش کیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی کل رات منعقدہ میٹنگ میں سید آدم اور بلال قمری کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں سید آدم نے 45اور بلال قمری کو 30ووٹ حاصل ہوئے جس کے بعد تنظیم نے اپنی حمایت سید آدم کو دی تھی ۔ انہوں نے آج صبح اپنا پرچۂ نامزدگی بھی داخل کیا۔ بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد سید آدم بقیہ مدت یعنی آٹھ مہینے کے لیے صدر کا عہدہ سنبھا لا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران سید آدم نے کہا کہ میرے ساتھ پنچایت کے تمام ممبران کا ساتھ ہے اور میں جتنا ہوسکے ان آٹھ مہینوں میں قوم و ملت کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے وارڈ نمبر 17عمر اسٹریٹ کے لوگوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں منتخب کیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدارت کے عہدے کے لیے مجلس اصلاح وتنظیم نے اپنی حمایت عمران لنکا کو دی تھی لیکن بعض ممبران نے عمران لنکا کی حق میں ووٹ نہ وینے سے اس عہدہ کے لیے عبدالرحیم شیخ کو منتخب کیا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا