English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل مخالف تنظیموں کی مالی مدد کا الزام بے بنیاد ہے، یورپی یونین

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عا ئد کردہ اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں الزام عا ئد کیا گیا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی میں سرگرم فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم گروپوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خاتون وزیر برائے خارجہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کا یورپی یونین پر اسرائیل مخالف تنظیموں کی مالی مدد کا الزام بے بنیاد اور باطل ہے۔انہوں نے اسرائیلی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر اردان کے پاس دہشت گرد گروپوں کو یورپی یونین کی طرف سے مالی مدد کی فراہمی کے ثبوت ہیں تو انہیں سامنے لائیں ورنہ بے بنیاد الزام تراشی بند کریں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں دہشت گردوں کی مالی مدد کے الزام پر سخت احتجاج کے ساتھ صہیونی ریاست کے وزرا کے بیانات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی گیلاد اردان نے الزام عاید کیا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر بائیکاٹ کی مہمات چلانے والے گروپوں اور فلسطین میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا