English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ پٹی پر سامان کی ترسیل کا واحد راستہ بھی بند کر دیا

share with us

غزہ:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لائیبرمین کہتے ہیں کہ یہ حماس کی جانب سے مسلسل کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کا جواب ہے۔حماس نے جس کا غزہ پر کنٹرول ہے، اسرائیل کو سنگین نتائج کی تنبیہ کی ہے۔سنیچر کو اسرائیلی فوج نے ساحلی علاقے میں متعدد فضائی حملے کیے جو غزہ کے علاقے سے کی جانے والی سخت بمباری کے جواب میں کیے گئے اور یہ سنہ 2014 کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد سے شدید ترین حملے تھے۔ان حملوں میں دو فلسطینی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ جنوبی اسرائیل کی جانب جب جواب میں 200 راکٹ اور مارٹر گولے برسائے گئے تو چار اسرائیلی بھی زخمی ہوئے۔اس پرتشدد کارروائی کا اختتام اس وقت ہوا جب حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور اس میں مصر نے ثالثی کے فرائض سرانجام دیے۔اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے پتنگوں اور غباروں کے ذریعے اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر ایندھن سے بھرے کنٹینرز اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملوں کے نہ رکنے کی صورت میں ہم اپنے حملوں کی شدت کو بڑھانے کے لیے تیار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں جنوبی ایران کے سات ہزار ایکڑ کے رقبے پر موجود جنگلات اور زرعی اراضی تباہ ہوئی جس سے ہزاروں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔آتش زنی کے واقعات سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے دوران شروع ہوئے جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی مہاجرین کی اپنے آبائی علاقوں (موجودہ اسرائیل) میں واپسی کے حق کی حمایت کی۔ احتجاج کرنے والوں نے غزہ کے راستے میں اسرائیل اور مصر کی جانب سے کی جانے والی بندش کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔غزہ میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 130 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 15 ہزار زخمی ہوئے۔انسانی حقوق کے اداروں نے بھی اسرائیلی فوجی دستوں پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارروائیاں اپنے دفاع میں کیں کیونکہ لوگ مظاہرین کے روپ میں اس کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔پیر کو اسرائیلی طیارے نے حماس کے دو ٹھکانوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب اسرائیل میں غبارے کے ذریعے چار مقامات پر آتش زنی کے واقعات پیش آئے۔بعدازاں مسٹر لائیبرمین نے اعلان کیا کہ کیرم شیلوم میں ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی اور غزہ میں ماہی گیر اب ساحلی علاقے میں چھ میل کے بجائے تین میل تک جا سکیں گے۔اسرائیل نے حماس پر دبا ڈالنے کے لیے عند دن پہلے اس راستے سے ایندھن، خوراک اور کچھ طبی آلات کے علاوہ درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔حماس کے ترجمان نے اس بندش کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا