English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران؛جوہری ڈیل کی ناکام ہونے پر یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی کیلئے پرعزم

share with us


سمجھوتا ختم ہونے پرسنٹری فیوجز مشینیں نصب کی جائیں گی،ہم جوہری ہتھیا ر بنانے کی خواہش نہیں رکھتے ۔نائب صدرایرانی جوہری توانائی تنظیم کی گفتگو

تہران :17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) ایرانی نائب صدر بہروز کمال آفندی نے کہا ہے کہ اگر یورپ کیساتھ جوہری سمجھوتے کو بچانے کیلئے بات چیت ناکام ہوجاتی ہے تو اعلیٰ سطح پر یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔بدھ کو نائب صدر اور ترجمان برائے ایرانی جوہری توانائی تنظیم بہروز کمال آفندی نے دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ کیساتھ مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو ہم نے یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی شروع کرنے کیلئے بعض اقدامات کر لیے ہیں،ہم جولائی 2015ء میں طے شدہ سمجھوتے کی بنیاد پر اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے لیکن اس کیساتھ ہی ساتھ ہم ہر طرح کے منظرنامے کو ملحوظ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جون میں یورپی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سمجھوتا ختم ہونے کی صورت میں نئی سنٹری فیوجز مشینیں نصب کردی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ وہ جوہری ہتھیا ر نہیں بنانا چاہتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا