English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہونیوں کی مسلم دشمنی میں غیر معمولی پیشرفت  مسجد اقصیٰ کے قریب پھر کھدائی شروع کر دی 

share with us

یہ سرگرمی مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچائے گی،مفتی اعظم فلسطین 


مقبوضہ بیت المقدس:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب محلات امیہ کے اطراف پھر کھدائی شروع کردی۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے خبردار کیا کہ یہ سرگرمی مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچائے گی،اسرائیل کی جانب سے ہونیوالی سرگرمیاں مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا ئیں گی،کھدائی سے شہر کے خدوخال تبدیل کرنا بھی مقصد ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کھدائی محلات امیہ کے آس پاس جاری ہے۔علاوہ ازیں اسرائیل نے شام سے آنے والے پناہ گزینوں کر واپس بھیج دیا،200 افراد کے لگ بھگ شامی پناہ گزین سفید کپڑے لہراتے ہو ئے سرحد کی جانب عالمی سطح پر حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے آئے تھے۔اسرائیل 4800افراد کی مرہم پٹی کر کے انہیں واپس شام بھیج چکا ہے، اسرائیل نے جولان پر 1967ء میں قبضہ کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے انہیں قنطیرہ کیمپ کی جانب بھیج دیاجو شامی افواج کی زد میں آئے ہوئے شہریوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ایک اسکول میں پناہ لینے والے10شامی افراد پر مشتمل ایک خاندان کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔اسرائیل نے 4800افراد کی مرہم پٹی کر کے انہیں دوبارہ شام بھیج دیا ہے، یاد رہے کہ اسرائیل نے جولان پر 1967ء میں قبضہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا