English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی 19 وزارتوں میں 1179 کروڑ روپے کی مالی خُرد بُرد

share with us

نئی دہلی:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سی اے جی نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس دعوے کی بھی قلعی کھول دی ہے جس میں انہوں نے 'نہ کھاوں گا اور نہ کھانے دوں گا' کا نعرہ دیا تھا لیکن صد افسوس کہ ان کی ناک کے نیچے ہی مالی خرد برد کی گئی۔بھارت کی 19 وزارت اور ان کے ماتحت اداروں نے قواعد ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئےکروڑوں کے غیر ضروری اخراجات کیے ہیں۔
سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل بمعروف کیگ) کی 2018 کی تازہ رپورٹ نمبر 4 کے مطابق 19 وزارتوں میں 1179 کروڑ روپیے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ 4 اپریل 2018 کو ایوان میں آئی رپورٹ پر ہونے والی بحث کے بعد تفتیش کے دوران بد نظمی کے دستاویز ملے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بے ضابطگی ترقی برائے عوامی وسائل کی وزارت میں ہوئی ہے۔ اس کے بعد خارجہ امور کی وزارت میں، مواصلاتی امور کی وزارت، صحت اور خاندان کی فلاح و بہبود کی وزارت میں بھی بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی وزارتوں اور اس کے ماتحت اداروں میں مالی خُرد برد ہوئی ہیں۔

کیگ نے مالیاتی شعبے سے منسلک 46 وزارتوں کے اخراجات کا آڈٹ کیا تھا جس میں سے 19 وزاروتوں میں بد نظمی کے 78 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس میں اس کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک برس  میں 38 فیصد سے زائد خرچ ہوا ہے۔ 2015/16 میں ان وزارتوں کے مجموعی اخراجات 53،34،037 کروڑ روپے تھے لیکن 2016 میں یہ بڑھ کر 73،62،394 کروڑ ہو گیا۔سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق ان وزارتوں نے قوانین کی خلاف روزی کی ہے ،اور مالیاتی معاملات میں بے تحاشہ خرد برد کیا ہے۔سی اے جی نے آڈٹ سے قبل ہی ہونے والی بدنظمی کی جانب اشارہ کیا تھا اس کے باوجود انہوں نے بدنظمی کو جاری رکھا جس کے بعد سی اے جی نے اس کا انکشاف کردیا۔ وزارت خارجہ میں بھی 78 کروڑ روپے کی بڑی بے ضابطگی ہوئی ہے جن میں ویزوں کی فیس کم وصول کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تین وزارتوں نے89.56 کروڑ روپے کی باقی رقم کی وصولی نہیں کی ہے۔اس کے علاوہ تین وزارتوں میں 19.33 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔سی اے جی کے رپورٹ میں وزارت برائے زراعت ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 18.87 کروڑ کے غیر ضروری اخراجات کیے ہیں۔سی اے جی نے 2018 کی رپورٹ نمبر4 میں 19 وازرتوں کے ماتحت جاری اداروں کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا