English   /   Kannada   /   Nawayathi

ششی تھرور نے ہندو پاکستان کے بعد ہندو طالبان کہ کر بی جے پی پر کیا حملہ

share with us

ترواننت پورم:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینئیر رہنما ششی تھرور نے 'ہندو پاکستان' کے بعد اب 'ہندو طالبان' کہہ کر بی جے پی پر زبانی حملہ کیا، جس کے بعد اشونی چوبے نے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔تھرور نے ریاست کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ''بی جے پی مچھے پاکستان بھیجنے کی بات کہہ رہی ہے لیکن انہیں مجھے پاکستان بھیجنے کا حق کس نے دیا رکن پارلیمان شسی تھرور کا کہنا تھا : ''کیا بی جے پی کے کارکن ہندو مذہب میں طالبان شروع کرنا چاہتے ہیں ؟''۔ تھرور نے مزید کہا کہ میرے حلقہ پارلیمان میں پارٹی آفس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے میرے دفتر کے دروازوں پر تیل ڈال کر آگزنی کرنے کی کوشش کی۔ اتنا ہی نہیں دیواروں پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکی والے نعرے بھی لکھے۔قابل ذکر ہے کہ تھرور کے آفس کو گرانے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پھر انہیں ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل رکن پارلیمان ششی تھرور نے اہم بیان دیا تھا کہ اگر 2019 عام انتخابات میں بی جے پی کی فتح ہوتی ہے تو بھارت 'ہندو پاکستان' بن جائے گا۔ ہندوتو پر ششی تھرور کے بیان پر مرکزی وزیر اشونی چوبے نے کہا کہ تھرور کو پاکستان چلے جانا چاہئے۔ اشونی نے تھرور کو طالبان کہا۔اشونی نے کہا کہ تھرور کو بتانا چاہئے کہ کیا وہ طالبانی ہیں۔اگر اس ملک میں رہنا ہے تو ملک  اور ہندوتو کو گالی نہیں دی جا سکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا