English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر: مذہبی پروگرام پیش کرنے والے 30سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم

share with us

سری نگر:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے وادی کشمیر کے کیبل آپریٹرز کو 30 نجی سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیاہے۔اس حکمنامے میں کہا گيا ہے کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گيا تو ان کے خلاف 'کیبل ریگولیشن ایکٹ 1995' کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ وادی میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے  یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نوٹس کے بعد کشمیر کے کیبل آپریٹرز نے سرینگر میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔  مقامی ایڈشنل کمشنر نے اس سلسلے میں 12 جولائی 2018 کو سرینگر کے کیبل آپریٹرزکے سربراہان کو اس تعلق سے نوٹس بھیجا تھا۔ کیبل آپریٹرز پر غیر قانونی طور ممنوعہ نجی سیٹلائٹ چینلز کو نشر کرنے کا بھی الزام ہے۔حکومت کی نوٹس کے مطابق کیبل آپریٹرز ان غیر قانونی سیٹلائٹ چینلزکو بھی نشر کرتے رہے ہیں جن پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔  اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کو اے ڈی سی کے دفتر میں ایک  حلف نامہ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اگر کیبل آپریٹرز حلف نامہ پیش کرنے  میں ناکام رہے تو پھر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی۔ حکومت نے جن ٹی وی چینلز  پر پابندی عائد کی ہے ان میں سے بیشتر مذہبی پروگرام پیش کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض معروف 'پیس ٹی وی اردو، ہادی، نور، سحر، مدنی، سعودی قرآن، سعودی سنّہ، پیغام ، جیو، اے آر وائی اور قیو ٹی وی وغیرہ شامل ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا