English   /   Kannada   /   Nawayathi

مانسون اجلاس : مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور,20 جولائی کو لوک سبھا میں ہوگی بحث

share with us

نئی دہلی:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے 46 ارکان اسمبلی کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے جن میں طلاق ثلاثہ، بینکوں سے قرض لے کر بھاگ جانا وغیرہ شامل ہیں۔ مانسون اجلاس 10 اگست تک جاری رہے گا اور اس میں کل 18 نشستیں منعقد ہوں گی۔لوک سبھا میں آج کی کارروائی کے دوران مودی حکومت کے خلاف پیش کئے گئے تحریک عدم اعتماد کے نوٹس کو منظور کر لیا۔ کانگریس اور ٹی ڈی پی کے کئی ارکان نے اپیکر کو تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پیش کیا تھا جسے ایوان میں 50 سے زیادہ ارکان کی حمایت کے بعد منظور کیا گیا۔ اب اس نوٹس پر اگلے 10 دنوں کے اندر بحث کرنے کا وقت طے کیا جائے گا۔مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش کئے گئے تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر جمعہ یعنی 20 جولائی کو لوک سبھا میں بحث ہوگی، جبکہ راجیہ سبھا میں اس پر 23 جولائی کو بحث کی جائے گی۔

مانسون اجلاس کے دوران وزیر مملک برائے داخلہ ہنسراج اہیر نے  راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں پیش آ رہے موب لنچنگ کے واقعات سے متعلق اعداد شمار جمع نہیں کر رہی ہے۔ہنسراج اہیر نے کہا کہ یہ ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظم و نسق کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقتاً فوقتاً ریاستی حکومت کے لئے ہدایات جاری کرتی رہتی ہے۔ہنسراج اہیر نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو موب لنچنگ کے واقعات پر کارروائی کرنی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا