English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع اترکنڑا میں 7081مردہ افراد کے نام سرکاری چاول جاری ہورہا ہے 

share with us

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کے گئے سروے میں ہوا انکشاف ، ڈی سی لگائی روک 

کاروار 17؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) ریاستی سرکار کی جانب سے انابھاگیہ اسکیم کے تحت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے درمیان چاول تقسیم کے سلسلہ میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلقہ جات میں کیے گئے سروے کے مطابق اب بھی 7081مردہ افراد ہر مہینہ راشن حاصل کررہے ہیں۔ اترا کنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے مطابق ریاستی سرکار کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان افراد کے نام بھی فہرست میں شامل تھے جو اس دنیاسے جاچکے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے نام فہرست سے نہیں نکالے گئے تھے جس کی وجہ سے ریاستی سرکار کی جانب ان اسکیموں کے لیے جاری فنڈ کا غلط استعمال ہورہا تھا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی اس مہم کے بعد مردہ لوگوں کے نام فہرست سے نکالے گئے ہیں اور اب نئی فہرست تشکیل دی گئی ہے۔ اس نئی فہرست کے بعد اب ضلع بھر میں سالانہ 5,085 کوئنٹل چاول اور ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپئے کی بچت ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا