English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹمکو ر میں لاری اور مال بردار گاڑی کے درمیان خطرناک ٹکر ، تین افراد کی موقع پر ہی ہوئی موت 

share with us

ٹمکور:17؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) ٹمکور میں ایک لاری اور مال بردار گاڑی کے مابین پیش آئی خطرناک ٹکر کے نتیجہ میں تین افراد کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی ہے ، یہ حادثہ کمٹہ قومی شاہراہ 48 پر منگل کے روز پیش آیا ہے ،حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت لوکیش(34) اور ایک شادی شدہ جوڑے ہنومانتپھا اور بیوی رادھا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے 
پولس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کینٹر چلا رہا ڈرائیور گاڑی پر سے توزان کھو بیٹھااور سامنے سے آرہی ایک لاری کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجہ میں تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی کلم بیلا پولس تھانہ میں حادثہ سے متعلق رپورٹ درج کر لی گئی ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا