English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشتگردی کے الزام میں چار سعودی شہریوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع

share with us

ریاض:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یہاں فوجداری کی خصوصی عدالت نے 100کلو گرام دھماکہ خیز مواد سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے الزام پر 4سعودی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ ان شہریوں پر قرآن و سنت مخالف تکفیری نظریہ اپنانے ، سعودی قیادت اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کافر قرار دینے ، دہشتگرد تنظیموں میں شمولیت، بیرون ملک جنگی کارروائیاوں میں شراکت اور مملکت کے اندر خودکش حملوں کی کوشش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پبلک پراسیکیورٹر نے ان چاروں میں سے 3کو نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا اور چوتھے کو سخت تعزیری سزا نیز بیرون مملکت سفر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا