English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر خواتین کو حراست میں رکھنے کے لیے چیمبرز ہو رہے ہیں تیار

share with us

ریاض:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں سپریم کونسل آف مجسٹریسی نے ٹریفک سے متعلق معاملات میں خواتین کو حراست میں رکھنے کے مقام کے طور پر خصوصی چیمبرز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد حادثات اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے مقدمات میں خواتین کے خلاف عدالتی کارروائی کو جلد عمل میں لانا ہے۔مذکورہ فیصلہ سعودی وزارت انصاف اور سپریم کونسل آف مجسٹریسی کے اُن اقدامات کی کڑی ہے جن کا مقصد مقدمات پر عمومی اور خواتین کے مقدمات پر خصوصی طور پر جلد از جلد نظر کرنا ہے۔اس سلسلے میں تازہ ترین اقدامات میں عدلیہ کے مختلف سیکٹروں میں خواتین کا بھرتی کیا جانا، مطلقہ اور اس کے بچوں کے لیے عدالتی کارروائی کے عرصے کے دوران مطلوبہ مادی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے اخراجات فنڈ کی منظوری، خواتین کو نکاح نامے کی ایک کاپی حوالے کرنا اور Custody provisions پر عمل درامد کے لیے پولیس اسٹیشنوں کے متبادل کے طور پر ایسے مراکز متعارف کروانا شامل ہے جہاں ایک صحت مندانہ خاندانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔خواتین کی سپورٹ کے لیے عدلیہ کے منصوبوں میں ماں کو تحویل میں لیے گئے بچّے کی سرپرستی کا حق (جن صورتوں میں تنازع نہ ہو) بھی شامل ہے تا کہ اُس کو شہری احوال، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے جائزے میں سہولت میسر آ سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا