English   /   Kannada   /   Nawayathi

صعدہ کے قبائل کے موقف نے یمن میں ایرانی امیدوں پر پانی پھیر دیا : خالد بن سلمان

share with us

ریاض:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ "یمن میں صعدہ کے قبائل اور عوام کی جانب سے صوبے میں ایرانی وجود کو مسترد کیا جانا ایک دلیرانہ موقف ہے جس نے خطے میں ایران کے توسیعی منصوبے کو برہنہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی یمن میں ایران اور عرب دنیا میں اس کے دہشت گرد دھڑوں کی انقلابی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے"۔

ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں شہزادہ خالد نے کہا کہ "ایرانی مداخلت کو مسترد کرنے اور یمن کی عربیت کو سختی سے تھامنے کے حوالے سے صعدہ کے شیوخ اور لوگوں نے جس موقف کو اپنایا ہے وہ ایک اہم پیغام ہے۔ اس پیغام نے ایک بار پھر باور کرا یا ہے کہ یمن کا عرب تشخّص گہرا اور پائیدار ہے اور ایرانی غلبے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی"۔

سعودی سفیر نے باور کرایا کہ "مملکت اور اس کے برادر اتحادی ممالک صعدہ کو آزاد کرائے جانے کے فوری بعد صوبے میں امن و استحکام اور یہاں کے لوگوں کی ترقی و بہبود کے واسطے کام کریں گے جنہوں نے ایران نواز ملیشیا کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔ اپنے برادر یمنی بھائیوں کی سلامتی اور سکون ہماری دانش مند قیادت کی اولین ترجیح ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا