English   /   Kannada   /   Nawayathi

نکاراگوا میں پرتشدد کارروائیاں فوراﹰ بند کی جائیں، اقوام متحدہ

share with us

نکاراگوا :17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے نکاراگوا میں پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ تشدد ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ملکی صدر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر سیاسی مکالمت بہت ضروری ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر صدر ڈینیئل اورٹیگا کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم بارہ افراد مارے گئے تھے۔ نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز رواں برس اپریل میں ہوا تھا۔ تب سے اب تک تقریباﹰ تین سو افراد مارے جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا