English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکشن تک جیل میں رہیں گے نوازشریف اورمریم، پارٹی کی امیدوں پرعدالت نے پھیرا پانی

share with us

اسلام آباد:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) ہائی کورٹ نے پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نوازاورداما د کی عرضی پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کے معاملے میں قصور وارقراردیئے جانے کے خلاف اپیل کی ہے۔سماعت ملتوی ہونے کے ساتھ ہی الیکشن سے قبل جیل سے باہر آنے اوراپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں جان پھونکنے کی ان کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔  پاکستان میں 25 جولائی کوعام انتخابات ہونے ہیں اور 68 سالہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل- این) الیکشن کے پیش نظران کی جلد رہائی کی امید لگا کربیٹھی تھی۔

نوازشریف ان کی بیٹی مریم اورداماد محمد صفدرنے پیرکواسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ بدعنوانی معاملے میں فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے اپیل دائرکی تھی۔جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس  حسن اورنگ زیب کی دورکنی نچ نے ان کی اپیل پر سماعت کی تھی اورقومی جواب دہی بیورو کو نوٹس جاری کئے تھے۔ ساتھ ہی معاملے کے ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

بنچ نے معاملے پرسماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس کا مطلب ہے کہ سماعت 25 جولائی کے بعد ہوگی۔ کورٹ نے اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک معاملے میں سزا کو معطل کرنے سے بھی انکار کردیا۔اس سے قبل نوازشریف کے قریبی پی ایم ایل - این کے لیڈرپرویز شاہد نےعدالت سے کہا تھا کہ وہ ان اپیلوں پر وقت ضائع کئے بغیرفیصلہ لیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد عدالت نے بدعنوانی کے معاملے میں نوازشریف کو 10 سال کی قید سنائی تھی اوران پر 80 لاکھ پاونڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ ان کی بیٹی کو 7 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی اوران پردولاکھ پاونڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔  نواز شریف کے داماد کو ایک سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا