English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہب اور ذات - پات کانگریس کے لیے سیاسی ایشو نہیں ہیں: راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)'کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے' والے بیان کو طول دینے اور بی جے پی رہنماوں کے بے تکے بیانات کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کی ہے۔راہل گاندھی نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے مذہب اور ذات پات سیاسی ایشو نہیں ہے۔ عام انتخابات جس قدر قریب آرہے ہیں سیاسی درجہ حرارت میں اس قدر اضافہ ہوتا جارہا ہے نیز ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے اور خود کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی اپنے عروج پر ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل راہل گاندھی نے مسلم رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ’کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے‘ جس کے بعد انہیں چہار جانب سے تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا۔وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی اعظم گڑھ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر کو نشانہ بنا یا تھا۔ مودی نے کہا ’ کہ کانگریس خود کو مسلمانوں کی پارٹی مانتی ہے مگر ملک میں موجود کروڑوں مسلم بہنوں کے لئے آج تک اس نے آواز نہیں اٹھائی‘۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا اور بی جے پی کے کئی رہنماوں نے بھی ٹویٹ کرکے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا تھا۔راہل گاندھی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں یہ بات واضح کردی کہ ’کانگریس پارٹی کمزوروں اور حاشیہ پر رہنے والے لوگوں نیز آخری صف میں کھڑے شخص کی پارٹی ہے۔ اور وہ لوگوں کو دیکھتی ہے ان کے مذہب اور ذات پات کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی کانگریس کا نظریہ ہے'۔کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم مودی کو ’دھرت راشٹر‘ کہہ کر تنقید کی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا