English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرقہ وارانہ کشیدگی اور نفرت پھیلانے میں یوپی پہلے نمبر پر، ،گجرات کو ملا دوسرا مقام ،ایمنسٹی کی رپورٹ

share with us

نئی دہلی:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ملک بھر میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی ، بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر قتل (موب لنچنگ)  اور نفرت پر مبنی جرائم کو روکنے کی تمام کوششوں کے درمیان بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کےمطابق یوپی کو "نفرت کی آگ "  پھیلانے میں نمبر ون بتایا گیا ہے ، جبکہ گجرات دوسرے نمبر پر ہے ۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں سال 2018 کے پہلے 6 مہینوں میں 100 نفرت پر مبنی جرائم درج کئےگئے۔ اس میں زیادہ تر شکار دلت ،قبائلی اور مذہبی طور پر اقلیتی گروپ کے لوگ اور ٹرانسجینٖڈر بنے ہیں۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 'ہیٹ کرائم' میں اب تک کل 18 واقعات کے ساتھ یوپی ٹاپ پر ہے ۔اس کے بعد 13 واقعات کے ساتھ گجرات دوسرے نمبر پر،8 واقعات کے ساتھ راجستھان تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں نفرت کی آگ پھیلانے کے 7۔7 واقعات کے ساتھ تمل ناڈو اور بہار مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2018 ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 'نفرت پر مبنی جرائم' کے کل 67 معاملات محروم سماج  اور اقلیتوں کے خلاف 22  معاملات درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات گائے اور غیرت کے نام پر قتل سے متعلق ہیں۔ اتر پردیش میں بھی سب سے زیادہ معاملے مغربی یوپی میں درج کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا