English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات: 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سیاحتی ویزا فیس ختم

share with us

دبئی:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے سیاحوں کو امارات کی طرف کشش کرنے کیلئے ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کی جارہی ہے,اتوار کو یو اے ای نے ویزا قانون میں تبدیلی کی ہے جس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیاہے۔    اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک نیا دو ماہ کا چھٹیوں میں ملکی سفر کرنے والے کم عمر مسافروں کیلئے استثنیٰ متعارف کرایا ہے۔اب سیاح 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے فری ویزا چھٹیوں کے عرصے کے دوران 15 جولائی تا 15 ستمبر ہر سال کیلئے حاصل کیا جاسکتا ہے۔مذکورہ اقدام کی یو اے ای کابینہ کی جانب سے منظوری دیدی گئی ہے۔ ملکی ائیر پورٹس کے ذریعے پہنچنے والے مسافروں کی تعداد پہلے سہ ماہی میں رواں برس 32.8 ملین ہے۔اس کے علاوہ دبئی شاپنگ کا حب ہے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے پہلے 48 گھنٹوں کیلئے تمام داخلہ فیسوں کی مسافروں کی منتقلی سے متعلق منظوری دی تھی ،96 گھنٹوں کیلئے توسیعی آپشن 50 درہم پر دستیاب تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا