English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: 139 یرغمالی رہا

share with us

کاسالا16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی مشرقی سرحد پر واقع صوبے کاسالا میں انسانی تجارت کرنے والے ایک جتھے کی طرف سے یرغمال بنائے ہوئے 139 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کی خبر کے مطابق کاسالا میں جاری آپریشن کے دائرہ کار میں انسانی تجارت کرنے والے جتھے کی تحویل سے 139 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ کاسالا پولیس نے  بعض انسانی تاجروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

خبر میں آپریشن کی تفصیلات ، رہا کروائے جانے والے یرغمالیوں کی شناخت یا حراست میں لئے جانے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔کاسالا کے گورنر آدم جیما نے عورتوں اور بچوں کے انسانی تجارت کرنے والے جتھوں کے مقابل نہتے اور کمزور ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے اور بین الاقوامی تنظیموں سے انسانی تجارت  اور انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف  ان کی مدد کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا