English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیفا ورلڈ کپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے ہوئے، پوٹن

share with us

ماسکو:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے فرانس کی شاندار فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ کپ کی بہترین میزبانی کرنے پر پوری دنیا سے روس کے لیے تہنیتی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں تاہم صدر پوٹن نے ورلڈ ایونٹ کے دوران 25 ملین سائبر حملوں کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔روس کے صدر پوٹن نے گزشتہ روز سیکیورٹی حکام کے ساتھ اہم میٹنگ میں بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روس کے اطلاعاتی ڈھانچے پر 25 ملین سائبر اور مجرمانہ حملے کیے گئے ہیں جنہیں ماہر ٹیم نے ناکام بنا دیا ہے۔ روس کی کامیابی سے خوفزدہ لوگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے روس کی بدنامی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتےتاہم روسی پوٹن نے حملے کے ’ذمہ دار‘ کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی کرملین کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا