English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا

share with us

 

واشنگٹن: 16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے دشمن ہیں، یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، شاید آپ یورپی یونین کو اپنا دشمن نہ سمجھیں لیکن حقیقت میں وہ دشمن ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔مریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، لیکن تجارتی لحاظ سے انہوں نے ہم سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا پر دشمن ہے، اگرچہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، انہیں دشمن قرار دینے والے لوگ دراصل جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ملاقات کریں گے۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا