English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل نے مودی سے خواتین ریزویشن بل منظور کرانے میں تعاون مانگا

share with us

نئی دہلی:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آنے والے پارلیمینٹ سیشن میں'خواتین ریزویشن بل' کو منظور کرانے میں ان کی مدد کی جائے۔وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا  کہ ' مانسون اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل کو پاس کرانے میں آپ کی مدد درکار ہے۔ یہ بل پچھلے 8 برسوں سے لوک سبھا میں زیر التواء ہے۔ جب کہ بی جے پی اس سے کنارہ کشی کرتی نظر آرہی ہے، حالانکہ 2014 کے اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے اس بل کو پاس کرنے کا وعدہ کیا تھا۔راہل گاندھی نے آگے مزید لکھا 'محترم وزیر اعظم، آپ نے اکثر اپنی ریلیوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کی ہے، اور انہیں ہر شعبے میں خود کفیل بنانے کی بھی وکالت کی ہے۔ اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہیکہ آپ اس بل کو منطور کرانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔'

واضح رہے کہ پارلیمینٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہو کر 10 اگست تک چلے گا۔ 18 دن تک چلنے والے اس سیشن میں ایک ساتھ تین طلاق، خواتین ریزرویشن بل کے علاوہ دیگر بلوں پر زوردار بحث متوقع  ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سیشن کافی دھماکے دار رہے گا۔ اور اپوزیشن مودی حکومت کو گھیرنے کی پوری کوششیں میں مصروف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا