English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیرو مودی پر شکنجہ کسنے کے لیے ای ڈی کی ٹیم سنگاپور پہنچ گئی

share with us

نئی دہلی:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بھارت کے متعدد بینکوں کو 13،500 کروڑ روپے کا چونا لگا کر بیرون ملک عافیت سے رہ رہے نیرو مودی پر اب شکنجہ کسنے کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تین رکنی ٹیم سنگاپور پہنچ گئی ہے۔ای ڈی کے ایک اعلی افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا "ہماری ایک ٹیم نیرو  مودی کے خلاف کیس تیار کرنے کے لئے سنگاپور پہنچ گئی ہے۔ای ڈی کے حکام اس سلسلے میں سنگاپور کے حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے اس سال نیرو مودی کے خلاف تین مقدمات درج کیے تھے، جس کے تحت ای ڈی سنگاپور پہنچی ہے۔
ای ڈی نے بدھ کے روز ممبئی کی ایک خصوصی عدالت سے نیرو مودی اور ان کے چچا میہل چوکسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروایا تھا جس کی تعمیل کے لیے ای ڈی نے کاورائی شروع کردی ہے۔ دھوکہ دہی اور ملک کی معیشیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دونوں (مودی، چوکسی) کے خلاف کئی طرح کے مقدمات درج ہیں۔ بتا دیں کہ انٹر پول نے بھی 2 جولائی کو نیرو مودی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا