English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیٹ امتحان میں '0' نمبر،لینے والے طلباء کو بھی ایم بی بی ایس میں داخلہ

share with us

نئی دہلی16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بھارت کے تعلیمی نظام کی حالت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہےکہ نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بری طرح ناکام ہونے والے طلبا ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کر رہے ہیں۔انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیشنل الِجبِلیٹی کم انٹریسٹ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2017 میں کم از کم 400 طالب علموں کو 0 یا سنگل ڈیجت میں نمبرات حاصل ہوئے ہیں لیکن  پھر بھی انہیں  ایم بی بی ایس ( بیچلر آف میڈیسن ایڈ بیچلر آف سرجری) کورس میں داخلہ مل رہا ہے۔ ان تمام نااہل طلبا میں سے زیادہ تر کو پرائویٹ کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ جس سے بھارتی تعلیمی نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ اگر ناکام ہونے والے طالب علم دولت کی بنیاد پر داخلہ حاصل کر سکتے ہیں تو پھر 'نیٹ داخلہ امتحان' کرانے کی ضرورت ہی کیا؟ٹائمز آف انڈیا نے  ایسے 1990 طلبا کے داخلہ امتحان کے بتائج کا جائزہ لیا ہے جن کا 2017 میں داخلہ ہوا اور ان کے نمبرات 150 سے بھی کم تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ان 1990 میں سے 530 طلبا ایسے بھی تھے جن کو فیزکس،کیمسٹری یا دونوں میں 0 یا سنگل ڈیجٹ میں نمبرات حاصل ہوئے تھے۔  واضح رہے کہ انگریزی اخبار کے اعداد و شمار کے مطابق 2017 ایم بی بی ایس کورس میں 150 یا اس کے تھوڑے زیادہ نمبرات حاصل کر داخلہ حاصل کرنے والوں کے متعدد مثالیں موجود ہیں۔سنہ 2017 میں 60 ہزار سیٹوں کے لیے 6.5 لاکھ طلبا نے امتحان پاس کیا، جن میں سے 5 لاکھ 30 ہزار 507 طالبا نے پرائویٹ کالج میں داخلہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا