English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار القضاء کورٹ کے متوازی عدالت نہیں ، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کئی امور پر غور و خوص اور اہم تجاویز منظور

share with us

 

دہلی:16جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مورخہ ۱۵؍جولائی ۲۰۱۸ء بروز اتوار کو صبح دس بجے نیو ہورائزن اسکول حضرت نظام الدین نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب صدر محترم حضرت مولانا جلال الدین انصر عمری (امیر کل ہند جماعت اسلامی )نے کی ، حضرت صدر محترم اپنی علالت کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے یہ میٹنگ صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہی اور معززارکان عاملہ نے پہلے سے طے شدہ ایجنڈے پر کافی سیر حاصل بحث کی ، اور اتفاق رائے سے چند فیصلے کئے گئے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوئی اور اس کے کاموں کو وسیع کرنے اور ملک کے مختلف اضلاع اور ریاستوں میں مرکزی، ریاستی اور ضلعی کمیٹیوں کے قیام کے بارے میں فیصلہ کیا گیا اور اس میں تیز رفتاری لانے کی بات طے کی گئی ، دارالقضاء کے سلسلے میں بورڈ کی طرف سے دوبارہ یہ بات دوہرائی گئی کہ دارالقضاء پیرلل کورٹ نہیں بلکہ یہ آربٹریشن اور کونسلنگ کا کام کرنے والے مراکز ہیں اور ان کے ذریعہ سے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں خاص طریقہ پر بہت ساری مسلمان خواتین کے مسائل دارالقضاء کے ذریعہ ماضی میں حل ہوئے ہیں اور اب بھی حل کئے جارہے ہیں، دارالقضاء متوازی عدالت نہیں ہے بلکہ یہ عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کا ذریعہ ہے، لاکھوں مقدمات عدالتوں میں پینڈنگ ہیں اور ان کے فیصلے کیلئے ہی بہت سارا وقت در کار ہے، ایسی صورت حال میں درالقضاء کے ذریعہ آپس میں سمجھوتے سے جو معاملات حل کئے جارہے ہیں وہ قابل قدرکوشش ہیں اور سپریم کورٹ کا ۷؍جولائی ۲۰۱۴ء کا فیصلہ اس بات کو واضح کرچکا ہے کہ دارالقضاء پیرلل کورٹ نہیں ہے، تیسری بات ہم جنسی سے متعلق مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ بات طے ہو ئی کہ یہ عمل ہر مذہب میں جرم ہے ،اس سے انسانی صحت بھی برباد ہوتی ہے،اور خاندانی نظام بھی تباہ ہوتا ہے،اس لئے ایسے حساس مسئلے میں جس کا اثر پورے ملک پر پڑنے والا ہے، گورنمنٹ کا غیر جانبدار رہنا نامناسب ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا یہ اجلاس عاملہ گورنمنٹ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مضبوط اسٹینڈ لے اور غیر جانبدار ی کے بجائے ہم جنسی کو جرم کے دائرے سے خارج کرنے والی د رخواست پر اپنا اسٹینڈ ظاہر کرے اور اس کے خلاف موثر کاروائی کرے اس کے علاوہ سوشل میڈیاڈیسک ، بابری مسجد کے مقدمے اور مسلم پرسنل لا بورڈ کی دیگر سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا آج کی ورکنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں نائبین صدر میں سے مولانا جلال الدین انصر عمری ، مولانا فخر الدین ا شرف جیلانی ، مولانا کاکا سعید عمری شریک ہوئے ،جنرل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی نے کاروائی چلائی اور سکریٹریز ،جناب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،جناب ظفر یاب جیلانی ،جناب مولانا فضل الرحیم مجددی ،جناب مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی اور معزز ارکان عاملہ میں سے جناب مولانا عبداللہ مغیثی ،جناب قاسم رسول الیاس،جناب مولانا سید اطہر علی اشرفی، جناب مولانا اصغر امام مہدی سلفی ،جناب کمال فاروقی ،جناب مولانایاسین علی عثمانی بدایوانی،جناب مولانا مفتی احمد دیولوی ،مولانا پروفیسر سعودعالم قاسمی ،مولانا عتیق احمد بستوی، جناب ایڈوکیٹ یوسف حاتم مچھالہ،جناب ایڈوکیٹ شمشاد ، جناب ایڈوکیٹ طاہرحکیم اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا