English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فورسز نے نجران پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

share with us

ریاض:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی فورسز نے جنوبی شہر نجران کی جانب یمن سے داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔سعودی عرب کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز یمن سے حوثی ملیشیا نے یہ میزائل داغا تھا اور اس سے سرحدی شہر نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کے 6 جون 2015 کے بعد سے داغے گئے 120 سے زیادہ بلیسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔حوثی باغی ستمبر 2014 میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہر نجران کی جانب لاتعداد راکٹ اور میزائل فائر کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سعودی میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے نزدیک ایک ڈرون کو بھی مار گرایا تھا، سعودی افسر کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت شاہ سلمان اپنے محل میں نہیں تھے بلکہ وہ دیریا میں واقعہ اپنے فارم میں موجود تھے۔یاد رہے کہ عرب میڈیا کا ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ یمن میں ایران حوثی باٖغیوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں میزائل بھی فراہم کرتا ہے، علاوہ ازیں ترجمان عرب اتحاد فوج ترکی المالکی نے بھی حملے کا برابر ذمہ دار ایران کو بھی ٹھہرایا تھا۔خیال رہے کہ ہفتوں قبل ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا