English   /   Kannada   /   Nawayathi

پوتن اور ٹرمپ کے نام کھلا خط

share with us

ماسکو/واشنگٹن:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فن لینڈ کے سب سے بڑے روزنامے ہیلسنگن سانومیٹ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا مراسلہ شائع کیا ہے۔روزنامہ  ہیلسنگن سانومیٹ کے رپورٹروں ساسکا ساریکوسکی اور لارا ساریکوسکی  کا رقم کردہ یہ مراسلہ انگریزی، فنش اور رشئین زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ نے اس سے قبل بھی کشیدہ ادوار میں روس اور امریکہ کے رہنماوں کی میزبانی کی ہے اور دارالحکومت ہیلنسکی کی طفیل یہ رہنما ہمیشہ یہاں سے چہروں پر مسکراہٹ لئے واپس لوٹے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ہیلنسکی میں متوقع پوتن۔ ٹرمپ مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں پہلے سے کچھ کہنا آسان نہیں ہے کیونکہ حالیہ ادوار میں روس اور امریکہ دونوں کے معاملات میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔روس اور امریکہ کے باہمی تناو کے کسی کے لئے بھی مفید نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متوقع سربراہی اجلاس اس حوالے سے صرف دو ممالک کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ پوتن۔ ٹرمپ مذاکرات ٹرمپ کے نیٹو سربراہان  کے ساتھ مذاکرات  اور پوتن کی روس میں جاری عالمی فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے فوراً بعد شروع ہو جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا