English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظاہروں کے بعد عراق: بصرہ، کربلا اور نجف میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

share with us

بصرہ:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے تین شہروں بصرہ ، کربلا اور نجف میں خدمات کی عدم دستیابی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لئےکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزارت دفاع سے منسلک مشترکہ آپریشنز کمانڈ آفس  کے حکام میں سے ایک نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں شعیہ اکثریت والے شہروں بصرہ، کربلا اور نجف میں مظاہروں پر قابو پانے کے لئے دوسری وارننگ تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مظاہرے  شدت کی شکل اختیار کر چکے ہیں  اور سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان  کسی احتمالی واقعے  کے سدباب ، سکیورٹی اور عوامی مال کے تحفظ  کے لئے  یہ  قدم اٹھایا گیا ہے۔بصرہ، بابل، کربلا اور نجف میں خدمات کی عدم دستیابی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کل بھی مظاہرے کئے گئے تھے۔اطلاع کے مطابق کربلا میں ہزاروں مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے زبردستی ضلعی اسمبلی کی عمارت میں گھس گئے۔مظاہرین نے بعض شہروں میں شعیہ پارٹیوں کی عمارتوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔جنوب سے شروع ہو کر دارالحکومت بغداد کو بھی اپنے لپیٹ میں لینے والے ان مظاہروں کی وجہ سے حکومت نے شہر میں انٹرنیٹ کی ترسیل بھی بند کر دی ہے۔بصرہ میں بھی بے روزگاری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے لئے عوام اتوار کے دن سڑکوں پر تھے ۔ مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا