English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی کمپنی نے اڑنے والی جدید گاڑی متعارف کرادی

share with us

واشنگٹن:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی کمپنی نے اڑنے والی جدید گاڑی متعارف کرادی، ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 25میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب گاڑی میں اڑان بھرنے کے لیے نہ ہی پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت پڑے گی اور نہ یہ جیب پر بھاری ہوگی، کیونکہ امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی نے اڑنے والی جدید گاڑی متعارف کروادی ۔بلیک فلائی نامی یہ گاڑی بجلی سے چلتی ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 25میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک سیٹ پر مشتمل اس فلائنگ کار کو اڑانے کیلئے پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تاہم ڈرائیورز کو معمولی ٹریننگ دی جائے گی۔کمپنی کے مطابق یہ گاڑی انتہائی کم قیمت میں اگلے برس دستیاب ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا