English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی سے روس تک گیس پائپ لائن: تنازعہ ہے کیا؟

share with us

برلن حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ روس سے بالٹک خطے کے ذریعے جرمنی تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے، تاہم سوال یہ ہے کہ اس بہت بڑے پروجیکٹ کی بابت اس اختلاف کی وجہ کیا ہے؟بالٹک خطے میں گیس پائپ لائن نصب کر کے روس جرمنی کو گیس کی براہ راست ترسیل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ متعدد وجوہات کی بنیاد پر متنازعہ ہے

یہ منصوبہ کس لیے ہے؟

نورڈ اسٹریم ٹو ایک گیس پائپ لائن ہے، جس کے ذریعے جرمنی روس سے دوگنی مقدار میں گیس درآمد کر سکے گا۔ جرمن نے گزشتہ برس 53 ارب کیوبک میٹر روسی گیس استعمال کی۔ یہ جرمنی کی گیس کی مجموعی ضروریات کا 40 فیصد تھی۔ نورڈ اسٹریم ٹو کے ذریعے سالانہ بنیادوں پر مزید 55 ارب کیوبک میٹر گیس جرمنی پہنچ سکے گی۔

پیسہ کون دے رہا ہے؟

توانائی کا روسی ادارہ گیس پروم نورڈ اسٹریم ٹو کا واحد شیئر ہولڈر ہے۔ یہ ادارہ قریب ساڑھے نو ارب ڈالر اس پروجیکٹ کے لیے خرچ کر رہا ہے، جب کے اس منصوبے پر آنے والی مجموعی لاگت کا نصف بھی یہی ادارہ مہیا کر رہا ہے۔ مگر باقی سرمایہ مغربی ممالک کی پانچ کمپنیاں اینگی، او ایم وی، رائل ڈچ شیل، یونیپر اور ونٹر شیل مہیا کر رہی ہیں۔

اس پائپ لائن کی تنصیب سے وسطی اور مشرقی یورپی ریاستوں کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، یعنی یہ پائپ لائن سلوواکیہ اور پولینڈ سے نہیں گزرے گی۔ اس کا مطلب ہےکہ ان ممالک کو اس مد میں فیس بھی ادا نہی کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ اس پائپ لائن کے ذریعے روس گیس درآمد کرنے کے اعتبار سے یورپ کے اہم ترین ملک جرمنی کو براہ راست گیس مہیا کر سکے گا۔ اسی طرح اس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے بعد روس جب چاہے مشرقی یورپی ممالک سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی ترسیل روک سکے گا۔

یہ منصوبہ دوسری جانب یورپی یونین کے ان دعووں سے بھی متصادم ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ یورپی ممالک روسی گیس پر انحصار کم کریں۔ رواں برس اپریل میں یورپی کمیشن نے اس منصوبے کی حمایت کو مسترد کر دیا تھا۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ گیس کی ترسیل کو متنوع بنانے اور کسی ایک ملک پر بے حد انحصار کرنے کی پالیسی کے خلاف ہے۔

اس کے علاوہ ماحول دوست تنظیموں کا کہنا ہے کہ پائپ لائن بچھائے جانے سے بالٹک خطے میں فلورا اور فاؤنا سمیت قدرتی حیات کو نقصان پہنچے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا