English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئس لینڈ میں نایاب وہیل کے شکار اور فروخت کا انکشاف

share with us

آئس لینڈ:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جمہوریہ آئس لینڈ میں وہیل کی ایک معدوم ہوتی ہوئی نایاب نسل کے شکار اور خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرہ آئس لینڈ میں ماہی گیروں کی جانب سے وہیل کی نایاب نسل کے شکار اور خرید و فروخت کے مناظر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ وائلڈ لائف ادارے نے نوٹس لیتے ہوئے آئس لینڈ حکومت کو سخت قوانین کے نفاذ اور وہیل کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ وہیل نیلی اور پر والی وہیل کے اختلاط کا نتیجہ تھی جس کا 1978ء سے شکار جاری تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ نسل مکمل طور پر معدوم ہو چکی ہے تاہم تازہ تصاویر نے یہ معاملہ ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔ وائلڈ لائف اس وہیل کے ڈی این اے کرکے نسل کا پتا لگائے گی۔وہیل کی اس نسل کا وزن 2 سو ٹن تک ہوسکتا ہے اور اس کی لمبائی 30 میٹر ہوتی ہے۔ آئس لینڈ میں وہیل کے شکار پر پابندی نہیں جس کی وجہ سے اس نسل کا شکار بڑھتا جا رہا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا