English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصرکی رفح گذرگاہ کھلی رکھنے اور بجلی میں اضافے کی یقین دہانی

share with us

غزہ:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی تنظیم نے کہا ہے کہ مصر کی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ وہ محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو ہرحال میں کھلا رکھیں گے۔ نیز مصر غزہ کی پٹی کو اضافی بجلی دینے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک اعلی اختیاراتی وفد سیاسی شعبے کے سربراہ زیاد الں خالہ کی قیادت میں مصر کے تین روزہ دورے کے بعد واپس غزہ آگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل اور دیگر رہ نما ؤ ں سے تین روز تک ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کے عوام پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری قیادت نے محصورین غزہ کو بیرون ملک سفری سہولت کے لیے رفح گذرگاہ کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ قاہرہ مزید بھی انسانی بنیادوں پر غزہ کے عوام کی مدد جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک وفد بھی مصر کیسرکاری دورے پر قاہرہ پہنچا تھا۔ حماس کا وفد جمعہ کے روز واپس چلا گیا۔ جماعت کے سیاسی شعبے رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا۔ مصر کے دورے کے دوران فلسطینی دھڑوں میں تعطل کا شکار مصالحتی عمل، غزہ کی پٹی میں انسانی بحران، مسئلہ فلسطین اور دیگر علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا