English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان

share with us

لندن:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے،ہر کوئی مجھے صدر دیکھنا چاہتا ہے ۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کے لیے بریڈ پارسکل کو ہی ڈیجیٹل اسٹریٹیجسٹ مقرر کیا ہے اور یہی 2016 میں ہونے والے انتخابات میں ان کی ڈیجیٹل ٹیم کے سربراہ تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے انھیں بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے خلاف ٹوئٹر بہترین ہتھیار ہے اور اس سے بات براہ راست عوام تک پہنچتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ وہ دنیا میں امن چاہتے ہیں ، شمالی کوریا اور روس کے ساتھ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں تاہم ہمیں امریکی مفاد کیلئے بھی کام کرنا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کی آمد سے قبل وہاں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا