English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

share with us

خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں، عہدیدار فلسطینی اتھارٹی
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا


مقبوضہ بیت المقدس:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ،فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم سترہ راکٹ داغے گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا