English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ہایتی کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

share with us

:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ہایتی کے وزیر اعظم جیک غی افونتان نے سنیچر کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں استعفی دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی  کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں تونائی کی قیمتوں  میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے پرُ تشدد مظاہروں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے استعفے کے اعلان کے بعد ایوان میں اسپیکر سے کہا کہ ملک کے صدر عوامی رائے سے وزیر اعظم کا انتخاب کریں۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ایوان کی کاروائی شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ امید ہے کہ وزیر اعظم ملک میں امن و امان کے لیے استعفے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے وزیر اعظم کے  طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے تھے۔ملک میں مٹی کے تیل سمیت توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ملک میں شدید غصے کی لہر ہے جس وجہ سے ملک بھر میں پُر تشدد احتجاج ہو رہے ہیں۔اس دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ کچھ دنوں سے ہایتی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی مذمت کی ہے اور  امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا