English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنبھل: آبروریزی کرنے کی کوشش ہوئی ناکام، 4 دبنگوں نے خاتون کو زندہ جلایا

share with us

سنبھل:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے سنبھل میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گاوں کے دبنگوں نے خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنےکی کوشش کی۔ وہیں عصمت دری میں ناکام ہونے کے بعد حیوانوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سے علاقے میں دہشت کاماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ملزمین کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے۔ واقعہ راج پورا تھانہ کے پاٹھک پور گاوں کا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ گاوں کے ہی چار بدمعاش نوجوان آئے دن خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔

جمعہ کو خاتون نے ان دبنگوں کی چھیڑ خانی کی مخالفت کی، تو ان کے درمیان بحث ہوگئی تھی۔ اسی بات کو لے کر ان نوجوانوں نے پہلے تو خاتون کے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی اور پھر اسے گھر سے اٹھاکر لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ساتھ عصمت دری میں ناکام ہونے پر ان لوگوں نے اس جھونپڑی کو ہی آگ کے حوالے کردیا، جس میں انہوں نے خاتون کو بند کررکھا تھا۔ہلاک ہونے والی خاتون کی 6 سال کی معصوم بچی تھی۔ وہیں اس کا شوہر دہلی میں رہ کر کام کرتا ہے۔ فی الحال حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور فارنسک ٹیم نے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے ڈائل 100 کو کئی بار فون کرکے مدد مانگی تھی، لیکن فون نہیں اٹھا، جس کا نتیجہ تھا کہ دبنگوں نے کھلے عام خاتون کو زندہ جلا دیا۔ پولیس حادثہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ پولیس کے افسران کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا