English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکست کے خوف سے بی جے پی اسی سال کراسکتی ہے لوک سبھاانتخابات: مایاوتی

share with us

لکھنؤ:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے وزیراعظم نریندرمودی پرترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیاہے کہ انتخابات میں ممکنہ شکست کے خوف سے بی جےپی سال کے اواخر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

مایاوتی نے اتوارکو یہاں کہا کہ نریندرمودی نے ’وکاس ‘ کا گمراہ کرنے والا راگ چھوڑ کر ذات پات اور فرقہ واریت کو بڑھاوادینے کا حربہ اختیار کرنا شروع کردیاہے۔ اس سے عوام میں اس تصورکوتقویت ملی ہے کہ نریندرمودی کی کم ہوتی مقبولیت سے بوکھلائی بی جےپی کافی مایوس ہے اورمدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اورراجستھان اسمبلی کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات بھی قبل ازوقت اس سال کے اواخرتک کراسکتی ہے۔جموں کشمیر میں محبوبہ مفتی کی حکومت گراکر بی جےپی نے اس کا اشارہ پہلے ہی دے دیاہے۔

اعظم گڑھ اورمرزاپورمیں نریندرمودی کی تقریرکو ’چناوی جگاڑ ‘قراردیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کرناٹک میں سام ،دام ،دنڈ ،بھید ہرطرح کے ہتھکنڈے اختیار کرنے کے باوجود وہاں حکومت نہیں بننے کی وجہ سے بی جے پی کی اعلی قیادت مایوسی میں مبتلاہے اور اچھی انتخابی حکمت عملی کےلئے میدان تیار کرنے کے لئے سرکاری سرپرستی میں ملک کو ذات پات ،فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشدد کی آگ میں جھونکنے کی مسلسل کوشش کررہی ہے ۔

 

وزیراعظم مو دی نے کہا کہ وہ جو کسانوں کے لئے مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں ان کے وقت میں سہارا قیمت پر خریداری نہیں ہوتی تھی۔ کسانوں کو فائدہ نہیں پہنچایا جاتا تھا۔ سہارا قیمت بڑھانے کی بات پہلے ہی ہوچکی تھی، لیکن سیاست میں ڈوبے لوگوں کو غریبوں اور کسانوں کی پرواہ نہیں تھی۔ برسوں سے فائل دبائے رکھی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے سہارا قیمت ڈیڑھ گنا کرنے کو حتمی شکل دی۔ اس فیصلے سے یو پی اور پروانچل کے کسانوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔ اب اناج کی زیادہ قیمت ملے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ آیوشمان یوجنا کو جلد مرکزی حکومت پورے ملک میں نافذ کردے گی۔ پانچ لاکھ روپے تک کے علاج کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ لوگ مصیبتوں میں نہیں پھنسیں گے، بیماری کی حالت میں انہیں مالی بحران نہیں جھیلنا پڑے گا۔ پیسوں کی کمی سے علاج نہیں رکے گا۔ ملک کے غریبوں کو سیکورٹی کوچ دیا جارہا ہے۔ اب غریبوں کے بھی بینک اکاونٹ کھل رہے ہیں، رسوئی گیس کا سلنڈر ان کی رسوئی میں بھی پہنچ رہا ہے۔ امیر اور غریب کی سوچ کو مرکزی حکومت ختم کررہی ہے۔ دونوں کے درمیان کی کھائی ختم کررہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا