English   /   Kannada   /   Nawayathi

گٹھ بندھن سرکار پر کمار سوامی کے چھلکے آنسو،کہا ،اتحادی حکومت کا درد میں جانتا ہوں، یہ کسی زہر سے کم نہیں

share with us

بنگلور:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی کا کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت پر ایک بار پھر درد دیکھنے کو ملا ہے۔    کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے بنگلورو میں ایک پروگرام سے دوران خطاب جذبات سے مغلوب ہوکر رو پڑے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا 'آپ لوگ گلدستہ لے کر میرے استقبال کے لیے کھڑے ہیں، آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمارا بھائی وزیر اعلی بن گیا ہے اور اس سے آپ لوگ خوش ہو، لیکن میں خوش نہیں ہوں، اتحادی حکومت کا درد میں جانتا ہوں اس کو میں اکیلے پی رہا ہوں، جو کسی زہر سے کم نہیں ہے۔ میں خوش نہیں ہوں'۔  واضح رہےکہ اس سے قبل کمار سوامی نے کہا تھا کہ میرا خاندان اقتدار کے لالچ میں کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ زیادہ تر وقت حزب اختلاف میں ہی گزارا ہے۔  خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلی کمار سوامی نے کانگریس ۔جے ڈی ایس حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا جس میں 34 ہزار کروڑ روپے کے کسانوں کا قرضوں کے معافی کے سکیم کو پیش کیا ہے۔ اس سے ریاست کے ہر کسان کا تقریباً2 لاکھ قرض معاف ہونے کا امکان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا