English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچہ چوری کی افواہ کے بعد مسلم شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل ،32 افراد گرفتار

share with us

بیدر:15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں بچوں کے اغوا کی شک کی بنیاد پر ایک نوجوان کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا۔ کرناٹک کے ضلع بیدر میں ہجومی تشدد میں حیدرآباد  سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلاک ہواہے، اس کے علاوہ اس کے 3 دوست شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ضلع بیدر میں مڑکی کے قریب تقریباً 100 دیہاتیوں کے ہجوم نے انہیں بچوں کا اغواء کرنے کے شک میں حملہ کیا جس میں محمد اعظم نامی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی گئے ہیں۔زخمیوں کو حیدرآباد کے خانگی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں سدھار بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ محمد اعظم، اپنے دوستوں کے ہمراہ مڑکی جارہے تھے اور راستے میں جب چائے پینے کی غرض سے رکے تو کار میں سوار ان مسافروں نے بچوں کو چاکلیٹ دیے۔ جس کے بعد دیہاتیوں نے ان پر شک کیا کہ یہ بچوں کے اغوا کرنے والوں کا گروہ ہے اور ان پر حملہ کردیا ۔جب پولیس موقع واردات پر پہنچتی تو اس سے قبل ہی محمد اعظم ہلاک ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 30 دیہاتیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔زخمی ہوئے تینوں افراد کی شناخت طلحہ اسمعیل، محمد سلمان اور محمد بشیر کے طور پر کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا